بھکر میں بھی دس سے اپریل تک نیوٹریشن ویک منایا جائے انتظامات کو مربوط انداز میں حتمی شکل دی جارہی ہے،ڈاکٹر رائومحمد سلیمان

پیر 3 اپریل 2017 22:56

بھکر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 اپریل2017ء) صوبہ بھرکی طرح ضلع بھکر میں بھی دس(10) سے پندرہ(15) اپریل تک نیوٹریشن ویک منایا جائے گاجس کیلئے انتظامات کو مربوط انداز میں حتمی شکل دی جارہی ہے۔یہ باتIRMNCHپروگرام کے ڈسٹرکٹ کوآرڈی نیٹر ڈاکٹر رائومحمد سلیمان نے نیوٹریشن ویک کے اغراض ومقاصد پرگفتگو کرتے ہوئے بتائی۔انہوں نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہاکہ اس ویک کافوکس شہری علاقوں میں کچی اور پرانی آبادیوں پرہوگا۔

(جاری ہے)

ڈاکٹررائو محمد سلیمان نے مزید بتایا کہ مذکورہ شہری آبادیوں میں پانچ سال تک عمر کے بچوں کے ساتھ ساتھ حاملہ خواتین اوردودھ پلانے والی مائوں میںغذائی قلت کے جائزہ کیلئے لیڈی ہیلتھ ورکرز سکریننگ کریں گی جس کامقصد بچوں اورمائوں میںغذائی قلت کاپتہ چلاناہے۔انہوں نے بتایا کہ شدیدغذائی قلت اوردرمیانے درجہ کی غذائی قلت پربچوں اورمائوں کومتعلقہ علاقے میں بنائے گئے فوکل پوائنٹس پر نیوٹریئنٹس فراہم کیے جائیں گے جو غذائی قلت کی نوعیت کومدنظررکھتے ہوئے پندرہ دن اورایک ماہ کی خوراک پرمبنی ہونگے۔

متعلقہ عنوان :

بھکر میں شائع ہونے والی مزید خبریں