غریب اور مستحق مریضوں کیلئے ہسپتالوں میں انجمن ہائے فلاح ِمریضاں کی تشکیل ِنوکی جارہی ہے،ڈپٹی کمشنر بھکر

پیر 3 اپریل 2017 13:23

بھکر۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 اپریل2017ء) ڈپٹی کمشنر ضلع بھکرسید بلال حیدر نے کہاہے کہ غریب اور مستحق مریضوں کی فلاح وبہبود کیلئے ڈسٹرکٹ اورتحصیل ہیڈکوارٹرز ہسپتالوں میں انجمن ہائے فلاح ِمریضاں کی تشکیل نوکی جارہی ہے جو آئندہ ایک ہفتہ میں فنکشنل ہوجائیں گی اوران میں سول سوسائٹی کے مخیر اورسماجی خدمت کاجذبہ رکھنے والے افراد کو شامل کیاجائیگا۔

انہوں نے یہ بات سوشل ویلفیئر ڈپارٹمنٹ اورضلعی و تحصیل ہیڈکوارٹرز ہسپتالوں کے ایم ایس کے مشترکہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔ انہوںنے ضلعی و تحصیل ہیڈکوارٹرزہسپتالوں میں انجمن ہائے فلا ح ِمریضاں کی تشکیل ِنو کے سلسلہ میں ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر کو تفصیلی گائیڈلائن جاری کی اورہدایت کی کہ اس ضمن میں ہسپتالوں کے ایم ایس سے قریبی رابطہ ومشاورت کے تحت انتظامات کوتیز رفتار انداز میں تکمیل کی جانب بڑھایا جائے تاکہ غریب اورمستحق مریضوں کو متعلقہ ہسپتالوں میں فلاحی سہولیات جلدازجلد میسر آسکیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے ایم ایس کو بھی ہدایات جاری کیں کہ غریب ومستحق مریضوں کی آگاہی کیلئے ہسپتالوں میں بینرز آویزاں کرائے جائیں تاکہ وہ اس فلاحی اقدام سے بھرپور استفادہ کرسکیں۔انہوں نے مزید ہدایت کی کہ ہسپتالوں میں تشکیل دی جانیوالی انجمن ہائے فلاح ِمریضاںکو دفاتر کے قیام کیلئے ضروری سہولیات فراہم کی جائیں۔ڈپٹی کمشنر نے اجلاس میں ہسپتالوں کے بیوٹیفکیشن پلان پر عملدرآمد کابھی جائزہ لیااوراس ضمن میں اب تک کی گئی پیش رفت کے بارے میں ایم ایس حضرات سے دریافت کیا۔انہوں نے بیوٹیفکیشن پلان پر حسب ِاحکامات عملدرآمد جلدازجلد مکمل کرنے کی ضرورت پر زوردیتے ہوئے ہدایت کی کہ اس کام کو ہارٹیکلچرل ماڈل بنایاجائے۔

متعلقہ عنوان :

بھکر میں شائع ہونے والی مزید خبریں