بھکر میں ٹریفک حادثات میںایک شخص جاںبحق،2زخمی

جمعرات 30 مارچ 2017 16:23

بھکر میں ٹریفک حادثات میںایک شخص جاںبحق،2زخمی
بھکر۔30 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 مارچ2017ء) بھکر میں ٹریفک حادثات میںایک موٹر سائیکل سوار جاں بحق جبکہ دو افرادشدید زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق تحصیل دریا خان روڈ ٹِبہ حبیب شاہ کے قریب موٹر سائیکل اورہائی ایس کا مابین تصادم ہوا جس کے نتیجہ میں ذوہیب نامی شخص جاں بحق ہو گیا۔

(جاری ہے)

اسی طرح جھنگ روڈجہان خان کے قریب کارنے راہگیر 10سالہ بچی کو ٹکر مار دی جس سے وہ زخمی ہوگئی، علاوہ ازیں بہل روڈپر موٹر سائیکل اور کار کے تصادم میں غلام شبیر زخمی ہوگیا، حادثات میں زخمی ہونے والے افراد کو ریسکیو 1122بھکر کے عملے نے ابتدائی طبی امداد کی فراہمی کے بعد ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کردیا ۔

متعلقہ عنوان :

بھکر میں شائع ہونے والی مزید خبریں