بھکر میںرد الفساد آپریشن جاری

بدھ 22 مارچ 2017 14:57

بھکر میںرد الفساد آپریشن جاری
بھکر ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 مارچ2017ء) آپریشن ردالفساد کے دوران 53 مشکوک افراد،3 اشتہاریوں سمیت لیڈی اسمگلر سے ایک کلو 700گرام بھاری مقدار میں منشیات برآمد روزانہ کی بنیاد پر سرچ آپریشن جاری ہیں بھکر کے نشیبی دریائی راستوں پر پولیس کو ریڈ الرٹ کردیا گیا ہے۔ان خیالات کا اظہار ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر بھکر خالد مسعود چوہدری نے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ تھانہ بہل کے ایس ایچ او عبدالقیوم خان نیازی نے لیڈی اسمگلر کو بھاری مقدار منشیات ہیروئن سمیت رنگے ہاتھوں گرفتار،3اشتہاریوں کو بھی گرفتار کرلیا ہے جبکہ تھانہ صدر ،تھانہ سرائے مہاجر ،تھانہ کلورکوٹ،تھانہ سٹی،تھانہ دریاخان کے مختلف علاقوں میں بھی سرچ آپریشن جاری ہیں جہاں سے 53 مشکوک افراد کو زیرحراست ،سینکڑوں افراد کی بائیو میٹرک تصدیق اور103 گھروں کی چیکنگ بھی کی گئی ہے اس موقع پر ڈی ایس پی صدر سرکل اسد اللہ خان نیازی نے بتایا کہ آپریشن ردالفساد کے تحت حساس اداروں کے ساتھ پولیس ریڈ الرٹ ہے۔

سماج دشمن عناصر کے خلاف آہنی ہاتھوں سے نمٹا جارہا ہے جبکہ کسی بھی مشکوک فرد کی اطلاع پر فوری ریڈ کیا جارہا ہے انشاء اللہ فرض شناسی میں کوئی کمی نہیں آئے گی۔

بھکر میں شائع ہونے والی مزید خبریں