پنجاب کے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کے دوران تین اشتہاریوں سمیت 39 افراد گرفتار

گھروں کی تلاشی لی گئی اور مکینوں کی بائیومیٹرک تصدیق بھی کی گئی

منگل 21 مارچ 2017 14:29

پنجاب کے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کے دوران تین اشتہاریوں سمیت 39 افراد گرفتار
لودھراں /بھکر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 مارچ2017ء) پنجاب کے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کے دوران تین اشتہاریوں سمیت 39 افراد کو حراست میں لے لیا گیا ،ْگھروں کی تلاشی لی گئی اور مکینوں کی بائیومیٹرک تصدیق بھی کی گئی ۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق لودھراں کی بستی تھلی میں سرچ آپریشن کے دوران گیارہ مشتبہ افرادکو زیرحراست لیاگیا ہے ،ْآپریشن کے دوران 20سے زائد گھروں کی تلاشی لی گئی اور مکینوں کی بائیومیڑک تصدیق کی گئی ۔بھکر کے علاقوں دلے والا اور کلورکوٹ میں سرچ آپریشن میں 3اشتہاریوں سمیت17 افراد کو گرفتار کیاگیا ،ْ حافظ آباد کے مختلف علاقوں سے 11ملزمان گرفتار کرلیے گئے ہیں ،ْملزمان کیخلاف مختلف دفعات کے تحت مقدمات درج کرلئے گئے

متعلقہ عنوان :

بھکر میں شائع ہونے والی مزید خبریں