پاکستان ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کی جاری کردہ گائیڈلائنز کی کامل پیروی یقینی بنائی جائے، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر

منگل 21 مارچ 2017 13:59

بھکر۔21 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 مارچ2017ء) ڈسٹرکٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ پلان پر عملدرآمد کے سلسلہ میں پاکستان ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم ای) کی جاری کردہ گائیڈلائنز کی کامل پیروی یقینی بنائی جائے اور اس ضمن میں درکار وسائل کی دستیابی کے تحت عملدرآمد کے مربوط انتظامات مکمل کیلئے جائیں ۔یہ ہدایات ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ریونیو)حافظ احمد طارق نے ڈسٹرکٹ ڈیزاسٹرمینجمنٹ اتھارٹی (ڈی ڈی ایم اے ) کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے جاری کیں۔

(جاری ہے)

اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنر ز،ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو 1122 ،محکمہ صحت ،ایجوکیشن ،سوشل ویلفیئر ،انہار ،بلدیہ ،پبلک ہیلتھ انجینئرنگ اور دیگر انتظامی شعبوں کے افسران نے شرکت کی ۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ریونیو)حافظ احمد طارق نے آئندہ فلڈ سیزن کے پیش نظر فلڈ سیفٹی کے انتظامات اور دریائے سندھ کے ساتھ محکمہ انہار کے پروٹیکشن سٹرکچر کی صورت حال کا جائزہ لیا ۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر( ریونیو)نے ہدایت کی کہ ضلع کا فلڈ سیفٹی اینڈ ریلیف پلان ڈی ڈی ایم اے کی سفارشات کی روشنی میں مکمل کیا جائے

متعلقہ عنوان :

بھکر میں شائع ہونے والی مزید خبریں