ضلع میں مذہبی مقامات کے سکیورٹی انتظامات کو موثر بنایا جا رہا ہے، ڈی سی

جمعرات 16 مارچ 2017 16:14

بھکر۔16 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 مارچ2017ء)ڈپٹی کمشنر سید بلال حیدر نے کہاہے کہ ضلع میں مذہبی مقامات اور عبادت گاہوں کی سکیورٹی چیکنگ کاعمل باقاعدگی سے برقرارر کھا جارہاہے جس کامقصد ان مقامات کی انتظامیہ کو سکیورٹی کے موثر انتظامات یقینی بنانے کیلئے ضروری گائیڈلائن فراہم کرنااوراس پر عملدرآمد کی حکمت عملی سے آگاہ کرناہے،انہوں نے یہ بات شہر میں جماعت خانہ اسماعیلی برادری،احمدیوں کی عبادت گاہ اور منڈی ٹائون میں مسیحی برادری کے چرچز کے سکیورٹی انتظامات کے جائزہ کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہی۔

(جاری ہے)

انہوںنے مذکورہ مقامات پر سکیورٹی انسپکشن کے موقع پر متعلقہ انتظامی افراد کو تاکید کی کہ سکیورٹی انتظامات پر خصوصی توجہ دی جائے۔

بھکر میں شائع ہونے والی مزید خبریں