بھکر : ڈپٹی کمشنر کی ہدایت پر سیشن کورٹ کی سیکیورٹی کیلئے واک تھرو گیٹ ، میٹیل ڈیٹیکٹرز فراہم کردیئے گئے

بدھ 15 مارچ 2017 21:41

بھکر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 مارچ2017ء)ڈپٹی کمشنر سید بلال حیدر کے جاری کردہ احکامات پر ضلعی انتظامیہ کی طرف سے سیشن کورٹ کی سیکیورٹی کیلئے واک تھرو گیٹ اوردومیٹیل ڈیٹیکٹرز فراہم کیے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

یہ بات ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو حافظ احمد طارق نے بدھ کے روز مذکورہ سیکیورٹی آلات سیشن کورٹ میں دینے کے موقع پر بتائی ۔واک تھروگیٹ اورمیٹل ڈیٹیکٹرز کی حوالگی کے موقع پرایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شوکت جاوید،سینئر سول جج شیخ توثیر الرحمن اورسول جج ملک ندیم اقبال بھی موجودتھے۔

بھکر میں شائع ہونے والی مزید خبریں