قومی فریضہ سمجھ کربچوں کو سکولوں میں لایا جائے،ملک محمد مسعود ندیم

بدھ 15 مارچ 2017 16:34

بھکر۔15 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 مارچ2017ء)قومی فریضہ سمجھ کرسکول سے باہر بچوں کو سکولوں میں لایا جائے ، یہ بات چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی ملک محمد مسعود ندیم نے گورنمنٹ ماڈل ہائی سکول بھکر اور گورنمنٹ ماڈل ایلمنٹری سکول چاہ چمنی میں علیحدہ علیحدہ سکولوں کے ہیڈ ٹیچرزاور ٹیچرز کوچز سے خطاب کرتے ہوئے کہی، اس موقع پر ڈی ای او ایلمنٹری ملک سعد رسول ،ڈپٹی ڈی ای او ڈاکٹر منیر حسین کلو ، ڈی ای او زنانہ میڈم صابرہ سلطانہ ، ڈپٹی ڈی ای او زنانہ بھکرمسز صوفیہ نورین کے علاوہ تحصیل کے زنانہ ، مردانہ ایجوکیشن آفیسر بھی موجود تھے ،انہوں نے کہا کہ حکومت نے داخلہ مہم کو سو فیصد کامیاب بنانے کیلئے سکولوں میں پارٹ ٹائم ٹیچر کوچ تعینات کرنے کی ہدایات دی ہیں تاکہ آئوٹ آف سکول بچوں کو سو فیصد سکولوں میں لایا جائے ۔

بھکر میں شائع ہونے والی مزید خبریں