ٹرالر اور رکشہ میں تصادم ،رکشہ ڈرائیور جاں بحق، تین خواتین شدید زخمی

منگل 14 مارچ 2017 23:11

بھکر۔14 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 مارچ2017ء) لیہ روڈ رضائی شاہ کے قریب تیز رفتار ٹرالر اور رکشہ میں تصادم رکشہ ڈرائیور موقع پر جاں بحق جبکہ تین خواتین شدید زخمی ہو گئیں ،تفصیلات کے مطابق رضائی شاہ بھٹہ کے قریب بھکر سے لیہ جانیوالے تیز رفتار ٹرالر اور چھینہ سائیڈ سے آنے والے رکشہ میں خوفناک تصادم سے رضائی شاہ کا رہائشی مرید عباس شاہ موقع پر دم توڑ گیاجبکہ رکشہ میں سوار خواتین ٹیچرز کی ٹانگیں ٹوٹ گئیں، ٹرالر ڈرائیور کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔

متعلقہ عنوان :

بھکر میں شائع ہونے والی مزید خبریں