ضلع کے سرکاری ہسپتالوں اورمراکز صحت میں ہیلتھ کیئر سسٹم کی سروس ڈلیوری کو تواتر کے ساتھ مانیٹر کیاجارہا ہے،ڈی سی بھکر

منگل 14 مارچ 2017 23:11

بھکر۔14 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 مارچ2017ء) ڈپٹی کمشنر سید بلال حیدر نے کہاہے کہ ضلع کے سرکاری ہسپتالوں اورمراکز صحت میں ہیلتھ کیئر سسٹم کی سروس ڈلیوری کو تواتر کے ساتھ مانیٹر کیاجارہا ہے تاکہ عوام کو علاج معالجہ کی سہولیات کے حصول میںکسی دقت کاسامنا نہ کرنا پڑا،انہوں نے یہ بات تحصیل ہیڈکوارٹرز ہسپتال کلورکوٹ کے معائنہ کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہی۔

اس موقع پر اے سی کلورکوٹ محمد سلیم راجہ اورڈاکٹر ریاض احمد خان بھی انکے ہمراہ تھے۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر سید بلال حیدر نے ہسپتال کے معائنہ کے دوران ڈائیلسز سینٹر،اوپی ڈی،ڈینٹل روم،گائنی بلاک،پی ایم آئی ایس ڈپارٹمنٹ ،بلڈبنک سمیت مختلف شعبوں میں سروس ڈلیوری کامفصل جائزہ لیااورہدایت کی کہ عوام کو ہر ممکن طبی سہولیات کی فراہمی میں احسن کارکردگی برقرار رکھی جائے۔اس موقع پر انہوں نے تحصیل پبلک سکول کا دورہ بھی کیا جس کے دوران انہوں نے سکول کے انتظامی معاملات کا تفصیلی جائزہ لیا۔قبل ازیں ڈپٹی کمشنر سید بلال حیدر نے تحصیل کلورکوٹ کے دورہ کے آغاز پر بنیادی مرکز صحت میبل کامعائنہ کرکے پلس ماڈل سروسز اوردیگر طبی سہولیات کے ضمن میں مرکز صحت کی کارکردگی کاجائزہ لیا۔

بھکر میں شائع ہونے والی مزید خبریں