لینڈ مافیا کیخلاف کارروائی ، کروڑوں روپے کی سرکاری اراضی واگزار کرا لی گئی

منگل 14 مارچ 2017 16:08

بھکر۔14 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 مارچ2017ء) ضلعی انتظامیہ نے پولیس کی معاونت سے تحصیل دریاخان کے چک نمبر -18ٹی ڈی اے میں لینڈ مافیا کے خلاف کارروائی کرکے ساڑھے 87ایکڑ سرکاری اراضی ناجائز قابضین سے واگذار کرالی ہے ،اس آپریشن کی نگرانی ڈپٹی کمشنر بھکر سید بلال حیدر نے کی ، اے سی دریاخان،پولیس فورس،عملہ ریونیو اور محکمہ زراعت کے افسران بھی موقع پر موجود تھے،اے سی دریاخان مقبول اعجاز نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہاکہ چک نمبر-18ٹی ڈی اے میں واقع چودہ کروڑ روپے مالیت کی یہ اراضی گذشتہ 70سال سے ناجائز قابضین کے زیر قبضہ تھی اورگورنمنٹ کو 100ملین روپے کانقصان ہواتھا، انہوں نے مزید بتایا کہ ناجائز قابضین 1995ء میںاس اراضی کاکیس لاہور ہائی کورٹ میں ہار گئے تھے لیکن وہ اس کے باوجود ناجائز طورپر قابض رہے، اسی طرح تمام عدالتوں سے فیصلہ محکمہ زراعت کے حق میںہوچکاتھا، گذشتہ روز ناجائز قابضین کے خلاف کامیاب کارروائی کرکے ان کے زیر قبضہ ساڑھے 87ایکڑقیمتی سرکاری اراضی واگذار کرالی گئی جوکہ محکمہ زراعت کے حوالے کردی گئی ہے۔

بھکر میں شائع ہونے والی مزید خبریں