بھکر پولیس کا سماج د شمن عناصر کیخلاف سرچ آپریشن، 13افراد گرفتار

منگل 14 مارچ 2017 16:08

بھکر۔14 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 مارچ2017ء) حکومت پنجاب کی ہدایت پر تھانہ بہل کے ایس ایچ اوقیوم خان نیازی کی سربراہی میںشر پسند افراد کے خلاف سرچ آپریشن کے دوران 13افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔

(جاری ہے)

تفصیل کے مطابق گذشتہ روز تھانہ سٹی کی پولیس کے ایس ایچ او قیوم خان نیازی کی سربراہی میں سماج دشمن عناصر کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے محمد شکیل،محمد خلیل ولد خورشید حسین،محمدعمران ولد لیاقت علی کے خلاف 11پنجاب عارضی رہائش گاہ آرڈینینس 2015ء کے تحت مقدمہ درج کرلیا، اشتہاری وعدالتی مفروان محمد صفد ولد فیروز دین ،محمد شیر علی ولد فیروز ،محمد اقبال ولد امام بخش،غلام اکبر ولد حاجی،غلام صدیق ولد محمد غازی کو گرفتار کرلیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :

بھکر میں شائع ہونے والی مزید خبریں