تعلیم وصحت کے شعبوں کی ترویج وترقی کیلئے حکومت پنجاب کی طرف سے کیے گئے انقلابی اقدامات قابلِ تحسین ہیں، ڈپٹی کمشنربھکر

ہفتہ 11 مارچ 2017 13:46

بھکر۔11 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 مارچ2017ء) ضلع میں تعلیم وصحت کے انتہائی بنیادی شعبوں کی ترویج وترقی سمیت سماجی ڈھانچے کی بہتری کیلئے حکومت پنجاب کی طرف سے کیے گئے انقلابی اقدامات قابلِ تحسین ہیںاوران اقدامات کی بدولت ضلع کے عوام کامعیارِ زندگی بلند کرنے میں قابلِ ذکر مدد ملے گی۔ان خیالات کااظہار ڈی ایف آئی ڈی کے وفد کے اراکین نے دورہ بھکر کے موقع پر ڈپٹی کمشنر سید بلال حیدر کے زیر صدارت منعقدہ ایک بریفنگ سیشن کے دوران بات چیت کرتے ہوئے کیا۔

بریفنگ سیشن میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو حافظ احمد طارق ،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل کریم بخش،محکمہ صحت،تعلیم اوردیگر متعلقہ محکموں کے سربراہان بھی موجودتھے۔ڈپٹی کمشنر سید بلال حیدر نے وفد کے اراکین کو ضلع میں حکومت پنجاب کے ہیلتھ سیکٹرریفارمز پروگرام ،ایجوکیشن سیکٹرریفارمز روڈ میپ سمیت سوشل انفراسٹرکچراپ لفٹ پروگرام پر عملدرآمد اورگڈگورننس کے فروغ کیلئے کیے گئے اقدامات کے بارے میںتفصیل سے آگاہ کیااوربتایا کہ پنجاب میں ایس ڈی جیز پر عملدرآمد کے سلسلہ میںدواضلاع کاانتخاب کیاگیاتھاجن میں بھکر بھی شامل ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے ڈی ایف آئی ڈی کے وفد کو بتایا کہ ضلع میں عصر حاضر کے تقاضوں سے ہم آہنگ سماجی ترقی کیلئے حکومت پنجاب کی طرف سے مقرر کردہ اہداف اورگڈگورننس کی ترجیحات پر عملدرآمد کو مربوط انداز میں مانیٹر کیاجارہاہے جس کامقصد دستیاب وسائل سے بھرپور استفادہ کرکے عوام کو ترقیاتی حکمت عملی کے کماحقہ ثمرات فراہم کرناہے۔ڈی ایف آئی ڈی وفد کے اراکین نے ضلع میںمربوط ترقی کے اقدامات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے یقین دلایاکہ کثیر جہتی ترقیاتی عمل کی توسیع وتکمیل کیلئے بھرپور معاونت فراہم کی جائیگی۔

متعلقہ عنوان :

بھکر میں شائع ہونے والی مزید خبریں