بھکر ، فروری میں تیز رفتاری کے جرم میں 25مقدمات رجسٹرد

ہفتہ 11 مارچ 2017 13:46

بھکر۔11 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 مارچ2017ء)ڈی ایس پی پٹرولنگ میڈم کوثر پروین نے پنجاب ہائی وئے پٹرول ضلع بھکر کی ماہ فروری کی پرفارمنس کے حوالے سے میڈیا کو بریفنگ دی ۔

(جاری ہے)

انہوں نے میڈیا کوبتایا کہ پٹرولنگ پولیس بھکر نے ماہ فروری میں تیز رفتاری کے جرم میں 25مقدمات درج و رجسٹرد کروائے،976بغیر رجسٹریشن موٹر سائیکل اور گاڑیاںبند کیں ،ایک مجرم اشتہاری کو گرفتار کیا، ایمپلی فائر ایکٹ کے تحت 01مقدمہ درج کروایا اور 889مسافروں کو امداد فراہم کی۔انہوںنے مزید کہا کہ شاہراہوں پر مسافروں کو مزید تحفظ فراہم کرنے اورجرائم کی روک تھام کے حوالے سے پنجاب ہائی وئے پٹرولنگ کے افسران اور ملازمین پر عزم ہیں۔

بھکر میں شائع ہونے والی مزید خبریں