بھکر میں چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز کے قیام کیلئے انتظامی اقدامات کو تیزی سے تکمیل کی جانب بڑھایا جارہاہے، ڈپٹی کمشنر بھکر

جمعرات 9 مارچ 2017 12:24

بھکر۔9 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 مارچ2017ء)ڈپٹی کمشنر بھکر سید بلال حیدر نے کہاہے کہ بھکر میں چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز کے قیام کیلئے انتظامی اقدامات کو تیزی سے تکمیل کی جانب بڑھایا جارہاہے تاکہ ضلع میں صنعتوں کی وسیع البنیاد ترقی کیلئے یہ اہم ترین فورم جلدازجلد فراہم کیاجاسکے۔انہوں نے اس ا مر کا انکشاف گورنمنٹ کالج آف ٹیکنالوجی کے دورہ کے موقع پر ضلع میں قائم ٹیوٹاکے اداروں کے بارے میں ایک بریفنگ سیشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

جس میں ڈسٹرکٹ منیجر ٹیوٹا نے ٹیکنیکل ایجوکیشن ،مکینیکل اینڈ سول انجینئرنگ کورسز اوردیگر شعبوںمیں ٹیکنیکل ٹریننگ کے سلسلہ میں ٹیوٹا کے اداروں کی طرف سے فراہم کی جانیوالی سروسز کے بارے میںڈپٹی کمشنر سید بلال حیدر کو تفصیلات سے آگاہ کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر کالج کے پرنسپل،ڈی او انڈسٹریز اوردیگر متعلقہ افسران بھی موجودتھے۔ڈپٹی کمشنر نے بریفنگ سیشن سے خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ تھل انڈسٹریل اسٹیٹ کاقیام بھی جلد عمل میں لاکر ضلع کی کثیر جہتی صنعتی ترقی کیلئے پائیدار بنیاد فراہم کی جائے گی۔

انہوں نے پری فزیبلٹی رپورٹ مرتب کرنے کرنے کیلئے ڈسٹرکٹ منیجر ٹیوٹا کوضروری ہدایات جاری کیںاور اس ضمن میں ڈی او انڈسٹریز کو ہدایت کی کہ رپورٹ کی تیاری میں معاونت واشتراک کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔ڈپٹی کمشنر سید بلال حیدر نے کہاکہ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز اورتھل انڈسٹریل اسٹیٹ بھکر کے ترجیحی بنیادوں پر قیام کیلئے انڈسٹریز ڈپارٹمنٹ کے اعلیٰ حکام سے قریبی رابطہ استوار رکھاجارہا ہے جس کامقصدجامع منصوبہ بندی مربوط انداز میں مکمل کرناہے۔

بریفنگ سیشن سے قبل ڈپٹی کمشنر نے گورنمنٹ کالج آف ٹیکنالوجی میں مختلف کلاسز،لائبریری اورآئی ٹی لیب سمیت مختلف شعبوں کامعائنہ کیا۔علاوہ ازیں انہوں نے ڈسٹرکٹ منیجر ٹیوٹا کے ہمراہ گورنمنٹ ووکیشنل ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ برائے خواتین کابھی معائنہ کیااور وہاںپرووکیشنل ٹریننگ کیلئے فراہم کی گئی سہولیات کاجائزہ لیا۔

بھکر میں شائع ہونے والی مزید خبریں