بھکر پولیس کاشہری علاقوں میں سرچ آپریشن جاری

جمعرات 9 مارچ 2017 12:24

بھکر پولیس کاشہری علاقوں میں سرچ آپریشن جاری
بھکر۔9 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 مارچ2017ء) بھکر پولیس تھانہ سٹی دریاخان نے شہری علاقوں میں سرچ آپریشن کے دوران 30سے زائد افراد کے کوائف چیک کیے 5کی بائیومیٹرک تصدیق،ایڈیشنل ایس ایچ او سٹی دریاخان رانا محمد اشرف کی قیادت میں پولیس تھانہ سٹی دریاخان نے گذشتہ روز شہر کے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کیا، اس دوران شہریوں کے املاک اور گھروں کی چھان بین کی گئی، دریاخان سرچ آپریشن میں 30سے زائد افراد کے شناختی کارڈ و دیگر کوائف چیک کیے گئے ،اس دوران 5مشکوک افراد کی بائیومیٹرک تصدیق بھی کی گئی، دوران سرچ آپریشن محلہ قصابیاں والا میں مالک مکان محمد بلال کو بغیر اطلاع مکان کرایہ پر دینے اور کرایہ دار محمدسلیم ولد فیض محمدسکنہ خانیوال کے خلاف پنجاب ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا اور کرایہ دار محمد سلیم کو گرفتار کرکے حوالات میں بند کردیاگیا ۔

متعلقہ عنوان :

بھکر میں شائع ہونے والی مزید خبریں