بھکر، سوشیالوجی ڈیپارٹمنٹ سرگودہا یونیورسٹی میںخواتین کی عالمی دن کے حوالے سے’’ ----- امن اور عورت ‘‘کے عنوان سے پینٹنگ کامقابلہ

بدھ 8 مارچ 2017 21:37

بھکر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 مارچ2017ء) عوام دوست فائونڈیشن اور سوشیالوجی ڈیپارٹمنٹ کے زیر اہتمام آج سرگودہا یونیورسٹی کے بھکر کیمپس میںخواتین کے عالمی دن کے حوالے سے’’ ----- امن اور عورت ‘‘کے عنوان سے پینٹنگ کا ایک مقابلہ منعقد ہوا جس میں یونیورسٹی کے ہر شعبہ سے سٹوڈنٹس نے بڑ ی تعدادمیں حصہ لیا۔ تین گھنٹے تک جاری رہنے والے اس مقابلے میں پہلی پوزیشن بزنس ایڈ منسٹر یشن کی طالبہ سیدہ طوبیٰ محبوب اور عقیلہ نے حاصل کی اور دوسری پوزیشن مناہل اعجاز اور نگینہ نے حاصل کی جب کہ تیسری پوزیشن ردا زہرہ اور افرا فاطمہ نے حاصل کی۔

یہ دونوں پوزیشنز زوالوجی ڈیپارٹمنٹ اور سوشیالوجی ڈیپارٹمنٹ کے طلباء نے حاصل کیں ۔اس پینٹنگ کمپیٹیشن کے لیے یونیورسٹی کی پروفیسر ڈاکٹر مسرت رمضان،پروفیسر احمد سعید اورپروفیسر ڈاکٹر بلال نے ججز کے فرائض سر انجام دیے۔

(جاری ہے)

مقابلے کے اختتام پر حصہ لینے والے تمام سٹوڈنٹس کو سرٹیفکیٹس اور پوزیشن لینے والے طلباء کو عوام دوست فائونڈیشن کی طرف سے شیلڈز دی گئیں۔

اختتامی تقریب سے اپنے خطاب میںعوام دوست فائونڈیشن کے پروگرام کوارڈینیٹرملک احمد خان نے کہا کہخواتینکے عالمی دن کے موقع پر ہمیں خواتین کی اس جدوجہد کو ضرور پیش نظررکھنا چاہئے جو ماضی میں دنیا کے مختلف ملکوں میں عورتوںنے اپنے حقوق کے لیے جاری رکھی اور جس کے نتیجے میںآج دنیا میں عورتیںمعاشی، سیاسی اور معاشرتی شعبہ جات میںکامیابی کے جھنڈے گاڑتی نظر آتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اسلام نے عورت کے حقوق کا تحفظ کیا ہے لیکن بد قسمتی سے ہمارے اپنے ملک میں عورتوں کو وہ حقوق حاصل نہیں ہیں جو اسلام نے انہیں دیئے ہیں حکومت کو صرف نمائشی اقدامات نہیں کرنے چاہیں بلکہ جو قوانین منظور کئے جا چکے ہیں ان پر عمل بھی ہونا چاہئے۔انہوں نے مزید کہا کہ بھکر کیمپس کے طلباء کے لیے عوام دوست فائونڈیشن کے دروازے کھلے ہیں۔

ہمارے وسائل آپ کے لیے وقف ہیں۔آپ جب بھی علمی،ادبی،ثقافتی تقریبات منعقد کرانا چاہیں ہم آپ کے ساتھ ہوں گے اس موقعہ پر سرگودہا یونیورسٹی بھکر کیمپس کے ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر زاہد چوہان نے بھی مختصرااپنے خیالات کا اظہار کیااور کہاکہ ہم عوام دوست فاونڈیشن کے ہم بے حد شکر گزار ہیں کہ انہوں نے اس نوعیت کی سرگرمیوں کے لیے ہمیں مالی سپورٹ کی ۔

یہ تقریبات سٹوڈنٹس کی تخلیقی صلاحییتوںکو اجاگر کرنے میں بہت بڑا رول ادا کرتی ہیں ۔انہوںنے کہاکہ بھکر کی لڑکیوں میں ماشاء اللہ بہت صلاحییتں ہیں اور وہ تعلیم حاصل کرنے میں بہت دلچسبی رکھتی ہیں اور مجھے امید ہے کہ آئندہ سالوں میں بھکر کی لڑکیاں اور لڑکے ملک کے دیگر شہروں کے لڑکوں کے ہم پلہ ہونگے۔ انہوں نے عالمی یوم خواتین کی اس تقریب کے بارے میںمزید کہا کہ اسلام نے عورت کو جو مقام دیا ہے وہ دنیا کے کسی بھی ترقی یافتہ ملک نے نہیں دیا بلکہ ہمیں عورت کے اس مقام اور مرتبے کو تسلیم کرنا چاہیے اور اسکو سوسائٹی میں وہی عزت دینی چاہیے جو گھروں میں بیٹی ،بہن ،بیوی اور والدہ کو دی جاتی ہے۔

سوشیالوجی ڈیپارٹمنٹ کے سربراہ پروفیسرمحمد فاروق نے اپنے خطاب میں عوام دوست فاونڈیشن کے سٹاف اور پروگرام کوارڈینیٹر کا بہت شکریا ادا کیا اور کہا کہ ان کے بھرپور تعاون کے بغیر اس پروگرام کا انعقاد ممکن نہ تھا۔ انہوں نے پینٹینگ مقابلہ میں حصہ لینے والے تمام سٹوڈنٹس اور ججز کا شکریہ ادا کیاا ور کہا کہ طلبہ کی تخلیقی اور ذہنی صلاحیتوں کے نکھار کے لیے آئندہ بھی اس نوعیت کی تقاریب جاری رکھی جا ئیں گی اور امید کرتے ہیں کہ عوام دوست فاونڈیشن کا تعاون حسب سابق ہمیں حاصل رہے گا۔تقریب سے عوام دوست فائونڈیشن کی مس بشریٰ علوی نے بھی خطاب کیا۔ -17/--

بھکر میں شائع ہونے والی مزید خبریں