بھکر،حکومت پنجاب ضلع سطح پر ڈسٹرکٹ پینشن کیسز کمیٹی کی تشکیل نو کے ذمہ داریوں کاتعین کردیا

بدھ 8 مارچ 2017 21:37

بھکر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 مارچ2017ء) حکومت پنجاب نے صوبہ میں ہر ضلع کی سطح پر ڈسٹرکٹ پینشن کیسز ڈسپوزل کمیٹی کی تشکیل نوکرکے اس کے فرائض اورذمہ داریوں کاتعین کردیاہے۔

(جاری ہے)

یادرہے کہ یہ کمیٹی ریٹائرڈ ہونیوالے سرکاری افسران واہلکاران کے پینشن /جی پی فنڈ کیسز کی تیز رفتار تکمیل یقینی بنائے گی۔ایس اینڈ جی اے ڈی(ریگولیشنز ونگ) پنجاب کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق اس کمیٹی کے سربراہ متعلقہ اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز ہونگے جبکہ اراکین میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل ،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ایف اینڈ پی ،متعلقہ محکمہ کاسربراہ اور ڈسٹرکٹ اکائونٹس آفیسر شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :

بھکر میں شائع ہونے والی مزید خبریں