بھکر، ڈسٹرکٹ پرائس کنٹرول کمیٹی کی نوٹیفکیشن جاری سربراہ ڈپٹی کمشنر ہوگا، سید بلال حیدر

بدھ 8 مارچ 2017 21:37

بھکر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 مارچ2017ء) ڈپٹی کمشنر سید بلال حیدر نے سرکاری وغیر سرکاری اراکین پر مشتمل ڈسٹرکٹ پرائس کنٹرول کمیٹی کی تشکیل کرکے نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے جس کے مطابق کمیٹی کے سربراہ ڈپٹی کمشنر ہونگے جبکہ اراکین میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو ، ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت ، چاروںاسسٹنٹ کمشنرز ، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ، ڈسٹرکٹ فوڈکنٹرولر ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر لائیوسٹاک ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر لیبر ، ریجنل منیجر یوٹیلٹی سٹورزکارپوریشن،مارکیٹ کمیٹیز کے سیکریٹریز ،ای اے ڈی اے،تمام تحصیلدار/نائب تحصیلدار،ڈسٹرکٹ آفیسر انڈسٹریز جبکہ غیر سرکاری اراکین میں بھکر،کلورکوٹ،منکیرہ اوردریاخان کے صدرانجمن تاجران،کریانہ،فروٹ اینڈ ویجی ٹیبل ،بیف اینڈ مٹن،پولٹری،ملک اوربیکرز ایسوسی ایشنزکے صدوراورنمائندہ صارفین شامل ہیں۔

بھکر میں شائع ہونے والی مزید خبریں