بھکر،عوام کو فراہم کی جانیوالی علاج معالجہ اور اوپی ڈی سروسز پر اطمینان کااظہار میڈیکل آفیسرکو بہتری کے سلسلہ میں احکامات جاری کر دیا،ڈپٹی کمشنر سید بلال حیدر

بدھ 8 مارچ 2017 21:32

بھکر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 مارچ2017ء) ڈپٹی کمشنر سید بلال حیدرنے بنیادی مرکز صحت ڈگررہتاس کااچانک معائنہ کرکے عوام کو فراہم کی جانیوالی علاج معالجہ کی سہولیات کاجائزہ لیااو رحاضری چیک کی۔انہوں نے بنیادی مرکز صحت کی اوپی ڈی سروسز پر اطمینان کااظہار کرتے ہوئے میڈیکل آفیسر(ایم او)کو مزید بہتری کے سلسلہ میں احکامات جاری کیے۔

ڈپٹی کمشنر نے مرکز صحت میں ڈسپنسری /سٹور ادویات،ایمرجنسی روم،کمپیوٹر روم اوردیگر شعبوں کامعائنہ کرکے انتظامات کاتفصیلی جائزہ لیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے مرکز صحت میں صفائی کے عمدہ انتظامات کے اعتبار سے خوشگوار ماحول برقرار رکھنے کی تاکیدکی۔انہوں نے معائنہ کے دوران اوپی ڈی کاریکارڈ رجسٹر بھی چیک کیا۔ڈپٹی کمشنر سید بلال حیدر نے بعد ازاں گورنمنٹ سی ٹی ٹی ایم ہائی سکول اورگورنمنٹ گرلزہائی سکول منڈی ٹائون میں میٹرک کے امتحانی مراکز کابھی معائنہ کیا۔

انہوں نے امتحانی مراکز میں امیدواروں کیلئے پرسکون ماحول برقرار رکھنے کے احکامات جاری کیے تاکہ امتحانی عمل یکسوئی کے ساتھ جاری رکھاجاسکے۔انہوں نے مذکورہ سکولوں کے سربراہان کوتاکید کی کہ انتظامات کے سلسلہ میں امتحانی عملہ کو بھرپور معاونت فراہم کی جائے۔

متعلقہ عنوان :

بھکر میں شائع ہونے والی مزید خبریں