انڈسٹریل اسٹیٹ کے قیام سے بھکر میں صنعتوں کو فروغ حاصل ہوگا،ڈپٹی کمشنر

بدھ 8 مارچ 2017 15:36

بھکر۔8 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 مارچ2017ء)ڈپٹی کمشنر سید بلال حیدر نے کہا ہے کہ انڈسٹریل اسٹیٹ کے قیام سے بھکر میں صنعتوں کو فروغ حاصل ہوگااور لوگوں کو روزگار کے وسیع مواقع میسر آئیں گے،انہوں نے یہ بات سرائے مہاجر میں انڈسٹریل اسٹیٹ کیلئے مجوزہ سائیٹ کے معائنہ کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہی، اس موقع پرڈپٹی کمشنر کو انڈسٹریل اسٹیٹ کے قیا م سے متعلقہ امور بارے بریفنگ دی گئی،دریںاثناء ڈپٹی کمشنر سید بلال حیدر نے لائیوسٹاک ڈیپارٹمنٹ کے افسران کے ہمراہ سرائے مہاجر لائیوسٹاک فارم کامعائنہ کیا اور وہاں پر جانوروں کی نگہداشت اوردیکھ بھال کے انتظامات دیکھے،انہوں نے فارم انتظامیہ کو ہدایت کی کہ جانوروں کی افزائش ،خوراک،صحت اور دیکھ بھال کے عمدہ انتظامات یقینی بنائے جائیں ،اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر بھکر علی اخترسیف اللہ ،ڈی او انڈسٹریز اوردیگر متعلقہ افسران بھی انکے ہمراہ تھے۔

بھکر میں شائع ہونے والی مزید خبریں