خواتین کے عالمی دن کے موقع پر گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج منکیرہ میں سیمینار کا انعقاد

بدھ 8 مارچ 2017 15:36

خواتین کے عالمی دن کے موقع پر گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج منکیرہ میں سیمینار کا انعقاد
بھکر۔8 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 مارچ2017ء) تعلیم یافتہ خواتین تمام شعبہ ہائے زندگی میں اپنا کردار ادا کر رہی ہیں، عورت معاشرے میںکسی سے پیچھے نہیں ہے، تعلیم یافتہ عورت پوری نسل کو سدھار دیتی ہے،ان خیالات کا اظہار گورنمنٹ ڈگری کالج برائے خواتین کی پرنسپل زیبا یاسمین نے یو م خواتین کے موقع پر سیمینار سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، تقریب میں کالج سٹاف ، طالبات کے والدین اور سٹوڈنٹس کی کثیر تعداد نے شرکت کی، زیبا یاسمین کا کہنا تھا کہ خواتین کو تعلیم کے زیور سے ہم کنار کر ناوقت کی اہم ضرورت ہے اور دین اسلام میں علم کاحصول مردو عورت دونوں کیلئے لازم قرار دیا گیا ہے، انہوں نے کہا کہ تعلیم سے دوری کے باعث خواتین اپنے بنیادی حقوق سے لاعلم رہتی ہیں، معاشرہ تعلیم یافتہ خواتین سے ہی ترقی کر سکتا ہے ۔

بھکر میں شائع ہونے والی مزید خبریں