بھکر میں 2 بھٹہ مالکان کیخلاف مقدمہ درج

بدھ 8 مارچ 2017 15:36

بھکر۔8 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 مارچ2017ء)ڈسٹرکٹ لیبر آفیسرنے گزشتہ روز موسیٰ خیل بھٹہ خشت کا وزٹ کیا اوربھٹہ پر بچوں سے مزدوری کروانے والے دو بھٹہ مالکان کیخلاف مقدمات درج کروا دیئے،تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ لیبر آفیسر ذیشان صادق نے موسیٰ خیل بھٹہ خشت کے دورہ پر بچوں سے بھٹہ پر مزدوری کروا نے والے ملزمان سعید اللہ اور عمران خان کاکڑ کو گرفتار کروا دیا ، پولیس نے دونوں نامزد ملزمان کیخلاف الگ الگ مقدمات درج کرلیے۔

بھکر میں شائع ہونے والی مزید خبریں