سرکاری اراضی پر قبضہ کی کوشش کرنے والے 7ملزمان گرفتار

جمعرات 2 مارچ 2017 14:05

بھکر۔2مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 مارچ2017ء)قبضہ گروپ کے خلاف انتظامیہ حرکت میں آگئی، 17افراد کے خلاف مقدمات درج کر لیے گئے۔

(جاری ہے)

ملزمان گرفتار ،منکیرہ جھنگ بھکر روڈ پر واقع سرکاری کمرشل اراضی پر قبضہ کر کے دکانیں تعمیر کرنیوالے محمد رمضان جھکڑ سمیت 17افراد کے خلاف تحصیلدار سکندر حیات کلیار نے تھانہ منکیرہ میں دو مقدمات درج کروا دئے اور دو عدد ٹریکٹر ٹرالی سمیت 7ملزمان کو گرفتار کروا دیا، جبکہ دیگر ملزمان فرار ہو گئے۔ ملزمان سرکاری اراضی پر دن دیہاڑے دکانیں تعمیر کرانے میں مصروف تھے ۔

بھکر میں شائع ہونے والی مزید خبریں