میونسپل کمیٹی منکیرہ کا 7کروڑروپے سے زائد کابجٹ منظور

جمعرات 2 مارچ 2017 14:05

بھکر۔2مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 مارچ2017ء)میونسپل کمیٹی منکیرہ کا 7کروڑ 7لاکھ 2ہزار6سو20روپے کابجٹ اتفاق رائے سے منظور کر لیا گیا۔

(جاری ہے)

بجٹ اجلاس کی صدارت چیئرمین میونسپل کمیٹی ملک عنصر اقبال چھینہ نے کی اجلاس میں وائس چیئرمین شاہد اقبال کمبوہ سمیت میونسپل کمیٹی منکیرہ کے جملہ ممبران نے شرکت کی گزشتہ روز میونسپل کمیٹی منکیرہ کا 7کروڑ 7لاکھ 2ہزار6سو20روپے کا بجٹ پیش کر دیا گیا جسے جملہ ممبران نے اتفاق رائے سے منظور کر لیا بجٹ میں3کروڑ26لاکھ 81ہزار3سو87روپے غیر ترقیاتی اخراجات ،3کروڑ60لاکھ71ہزار6سو13روپے ترقیاتی اخراجات کے لیے مختص کئے گئے ترقیاتی رقم میں2کروڑ18لاکھ11ہزار3سو1روپے سابقہ ذمہ داریوں جبکہ1کروڑ 42لاکھ 60ہزار3سو12روپے جاری سال کے ترقیاتی کاموں کے لیے مختص کئے گئے ۔

بھکر میں شائع ہونے والی مزید خبریں