ریسکیو1122آفس میں دو روزہ ایڈوانس کورس کا انعقاد

جمعرات 2 مارچ 2017 14:05

بھکر۔2مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 مارچ2017ء)ریسکیورز کی پیشہ ورانہ صلاحیتوںمیں مزید بہتری لانے کے لیے ریسکیو1122آفس میں دو روزہ ایڈوانس کورس کا انعقاد کیا گیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ریسکیو 1122 آفس میں ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر انجینئر نوید اقبال کی زیر سربراہی ریسکیو 1122 آفس میں ریسکیو اہلکاروں کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو مزید بہتر کرنے کے لیے دو روزہ میڈیکل فرسٹ ریسپانڈر کورس کا انعقاد کیا گیا جس میں ریسکیو اہلکاروں کو نئی تحقیقات پر مبنی لیکچر اور پریکٹیکل کرایا گیا جس میں کورس انسٹرکٹر ریسکیو سیفٹی آفیسر محمد اکرم اویس ، کنٹرول روم انچارج شہزاد احمد ، اسٹیشن کوارڈینٹر شاہ خالد صدیقی اور کمیونٹی سیفٹی ونگ نے بطور معاون شرکت کی۔

ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسرانجینئر نوید اقبال نے تمام شرکاء سے ایمرجنسی کے دوران متاثرہ لوگوں سے اچھے اخلاق اور خوش اسلوبی کے ساتھ SOP'sکو فالو کرتے ہوئے پیش آنے کی ہدایات دیں تاکہ پروفیشنل انداز میں لوگوں کی خدمت کی جا سکے۔تمام سٹاف نے اس پر عمل پیرا ہونے کی یقین دہانی کرائی۔

بھکر میں شائع ہونے والی مزید خبریں