چیف منسٹر ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام ، 13 مارچ سے میوزک او رپینٹنگز کے مقابلے شروع ہو نگے

پیر 27 فروری 2017 14:25

بھکر۔27 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 فروری2017ء)چیف منسٹر ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کے تحت سرگودہا ڈویژن میں 13 مارچ سے میوزک او رپینٹنگز کے مقابلے شروع ہو رہے ہیں جس میںسرگودہا ڈؤیژن سے فنکار حصہ لیںگے ۔ مقابلے میں پہلی پوزیشن پر ڈیڑھ لاکھ ‘ دوسری پوزیشن پر ایک لاکھ جبکہ تیسری پوزیشن پر آنے والے فنکاروں کو 75ہزار کے انعامات کے علاوہ حوصلہ افزائی کے دس ہزار اور بیس ہزار کے انعامات رکھے گئے ہیں ۔

یہ با ت آج کمشنر آفس کے کانفرنس ہال میں ایڈیشنل کمشنر ضیا اللہ ملک کی زیر صدارت وڈیو کانفرنس میں بتائی گئی ۔ اجلاس میں ڈپٹی ڈائریکٹر تعلقات عا مہ او رتینوں اضلاع کے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) نے شرکت کی۔ چیف منسٹر ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کے تحت پہلے مرحلے میں میوزک او رفائن آرٹ کے مقابلے کروائے جائیں گے جس کیلئے کمشنر سرگودہا ڈویژن کی زیر صدارت کمیٹی میں چاروں اضلاع کے ڈپٹی کمشنر ‘ ڈی پی او ‘ آر ڈی آرٹس کونسل سرگودہا ڈویژنل فوکل پرسن کے علاوہ ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفیسر ‘ ڈائریکٹر کالجز اور یونیورسٹی کا نمائندہ شامل ہو گا ۔

(جاری ہے)

اس طرح صوبائی سطح پر ایگزیکٹو ڈائریکٹر پنجاب آرٹس کونسل ‘ ڈویژنل لیول پر آر ڈی سرگودہا آرٹس کونسل جبکہ ضلعی سطح پر اے ڈی سی (جی) فوکل پرسن مقرر کئے گئے ہیں ۔ پروگراموں کیلئے کمشنر کی اجازت سے جگہ کا تعین کیا جائے گا۔ میوزک پروگراموں کیلئے ڈاکٹر غالب شاہ ‘ آغا کوثر علی خان او رعبدالوحید عاصم لدھیانوی جبکہ پینٹنگ کے مقابلوں کیلئے اقبال لطیف ‘ سید انور او راخلاق عاطف کو جج مقرر کیاگیا ہے ۔

محکمہ تعلقات عامہ اس پروگرا م کی تشہیر کرائے گا ۔ مقابلے میں 18سے 35 سال کے افراد سرگودہا ڈویژن کے رہائشی حصہ لے سکیںگے جس میں جینڈر کی کوئی قید نہیں ۔ شیڈول کے مطابق میوزک پروگرام کے آیڈیشن تین سے نو مارچ تک ہوںگے جبکہ ڈویژنل سطح پر مقابلے تیرہ مارچ او رصوبائی سطح پر فائنل مقابلے 25 مارچ 2017کو ہوںگے ۔ اسی طرح فائن آرٹ کے مقابلوں کیلئے ضلع سطح پر 9مارچ سے 30مارچ تک سکروٹنی ہو گی۔ فائن آرٹ کے ڈویژنل مقابلے پانچ اپریل جبکہ صوبائی سطح پر فائنل مقابلے 18اپریل کو منعقد ہوںگے۔

بھکر میں شائع ہونے والی مزید خبریں