مختلف شہروں میں سرچ آپریشن ،ْافغاzنیوں سمیت175سے زائد مشتبہ افراد گرفتار

گرفتار افغانیوں میں سے چند کے پاس زائدالمیعاد شناختی کارڈ موجود تھے سرگودھا میں کومبنگ آپریشن کے دوران 300 سے زائد گھروں کی تلا شی لی گئی

اتوار 26 فروری 2017 14:31

لاہور /بھکر /سرگودھا /لودھراں /وہاڑی /بنوں /نوشہرو فیروز/بہاولپور(این این آئی)رینجرز اور پولیس کی جانب سے آپریشن رد الفساد کے تحت ملک بھر میں سرچ آپریشنز کئے گئے جس کے نتیجے میں مزید افغانیوں سمیت175سے زائد مشتبہ افراد گرفتار کرلیا گیا ،ْلاہور ،ْبھکر ،ْسرگودھا ،ْ لودھراں اور وہاڑی سے 100سے زائد مشتبہ افراد اور افغان باشندے گرفتارکرلئے ،ْ بنوں میں پولیس نے سرچ آپریشن کرکی75 افراد گرفتار کیے ہیں جن سے اسلحہ ،ْبارود اور منشیات بھی برآمد کی گئی ہے ،ْ کوئٹہ سے 12افغان باشندے پکڑے گئے ہیں۔

کشمور میں پولیس نے کرم پور ،ْجمال ،ْغوث پور سمیت دیگر علاقوں میں کومبنگ آپریشن کیا جس کے دوران 12 افغان، ایک وزیرستانی سمیت 20 مشکوک افراد کو گرفتار کر لیا ادھرنوشہرو فیروز میں غیر قانونی مقیم 2 غیرملکیوں کو حراست میں لے لیا گیا۔

(جاری ہے)

سرگودھا میں اندرون شہر پرانے کپڑوں کے بازار اورباڑہ مارکیٹ کے علا وہ نواحی علاقوں میں کومبنگ آپریشن کیا گیااس دوران 300 سے زائد گھروں کی تلا شی لی گئی ،ْ 80 سے زائد افراد کا بائیو میٹرک سسٹم سے کوائف نامہ چیک کیا گیا ،ْ2 افغان با شند و ں سمیت 31 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔

ڈیرہ غازی خان میں رینجرز نے سرچ آپریشن کے دوران 4 افراد کو اسلحہ سمیت گرفتار کرلیا ،ْبہاول پور میں 10 افغانیوں سمیت 11 افراد گرفتارکرلیے،گرفتار افغانیوں میں سے چند کے پاس زائدالمیعاد شناختی کارڈ موجود تھے۔بھکر میں پولیس نے سرچ آپریشن کے دوران 28 افراد کو حراست میں لے لیاجبکہ چنیوٹ پولیس نے 8 مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔

بھکر میں شائع ہونے والی مزید خبریں