دریا خان ،دہشت گردی کا قلع قمع صرف نیشنل ایکشن پلان پر حقیقی عمدرآمد کرنے کی صورت میں ہو گا ،نظام الدین چشتی

ہفتہ 25 فروری 2017 16:47

دریاخان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 فروری2017ء)پیپلز پارٹی تحصیل دریاخان کے رہنما علامہ نظام الدین چشتی صابری نے پریس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی کا قلع قمع صرف اس صورت میں ممکن ہے کہ جب نیشنلا یکشن پلان پر اس کی حقیقی روح کے مطابق عمل کیا جائے اور جو بھی اس کے شکنجے میں آئے اس کو کڑی سے کڑی سزا دے کر دوسروں کیلئے درس عبرت بنایا جائے اب تک نیشنل ایکشن پلان زیادہ تر مساجد اور اللہ نبی ﷺ کے ذکر تک رہا ہے فوراً کاروائی بھی ہوئی گرفتاری بھی عمل میں لائی گئی لیکن جو بدامنی اور دہشت گردی کے فروغ میں ملوث ہوں یا ان کے سہولت کار ہوں وہ اس پلان سے نکل کر معززین علاقہ بن جاتے ہیں اگر حکومت سختی سے اس پلان پر عمل پیرا ہو اور جو جو فرقے یا جماعتیں اس میں کسی طور بھی ملوث ہوں ان کیساتھ سختی سے نمٹا جاے اور زندگی بھر ایسی جماعتوں کے کارکنوں پر نظر رکھ کر کسی بھی قسم کا پروٹوکول نہ دیا جائے پھر دیکھیں کہ دہشت گردی ختم ہوتی ہے یا نہیں۔

بھکر میں شائع ہونے والی مزید خبریں