دریاخان،مقامی چیئرمین زکوة عشر کمیٹی کی بیوی سمیت تین افراد کے خلاف دھوکہ دہی اور فراڈ کا مقدمہ درج

ہفتہ 25 فروری 2017 16:47

․دریاخان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 فروری2017ء) مقامی چیئرمین زکوة عشر کمیٹی کی بیوی سمیت تین افراد کے خلاف دھوکہ دہی اور فراڈ کا مقدمہ درج تفصیلات کے مطابق دریاخان کے شہری اللہ نواز موہانہ نے 22/Aکے تحت ایڈیشنل سیشن جج دریاخان کی عدالت میں درخواست گزاری کہ عبدالستار لوہار وارڈ نمبر8کا چیئرمین زکوة عشر کمیٹی ہے جس کے گھر مستحق عورتیں زکوة کے حصول کیلئے آیا کرتی تھیں دو سال قبل موصوف نے اپنی بیوی رضیہ بتول اور بھائی عبدالرحمن کو رات و رات امیر بننے کیلئے ان عورتوں کے گھروں میں بھیجا کہ وہ بینکوں سے غریب عورتوں کو آسان اقساط پر قرضہ لے کر دیتے ہیں ہر عورت کو پانچ ہزار روپے ناقابل واپسی رقم دینگے جبکہ ہم کاروبار کر کے بینکوں کی سالم اقساط ادا کرینگے اس طرح مذکورہ چیئرمین زکوة عشر کمیٹی نے اپنی بیوی اور بھائی کے ہمراہ لاکھوں روپے کا قرضہ ان خواتیں کے ذریعے لیا بعدازاں قرضہ کی رقم لے کر ہڑپ کر گئے اور بینکوں کی باقی مانندہ اقساط بھی جمع نہ کرائی جس پر نجی بینک مقروض عورتوں کے گھر پہنچ گئے مذکورہ افراد نے بذریعہ ثالث اور مصالحتی کمیٹی رقم کی ادائیگی کی یقین دہانی کرائی بعدازاں منحرف ہو گئے تھانہ سٹی پولیس دریاخان نے عدالت کے حکم پر مقدمی چیئرمین زکوة عشر کمیٹی وارڈ نمبر8عبدالستار لوہار اس کی بیوی رضیہ بتول اور بھائی عبدالرحمن کے خلاف زیردفعہ 420ت پ کے تحت مقدمہ درج کر لیا

متعلقہ عنوان :

بھکر میں شائع ہونے والی مزید خبریں