واٹر پمپ سے کرنٹ لگنے سے خاتون جاں بحق ، سپرد خاک کر دیا گیا

بدھ 22 فروری 2017 23:27

بھکر۔22 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 فروری2017ء) واٹر پمپ سے بجلی کا جھٹکا لگنے سے تین بچوں کی ماں جاں بحق ہوگئی، تفصیل کے مطابق نواحی علاقہ انار شاہ کے رہائشی محمدفاروق کی بیوی (س)گھر پر کپڑے دھورہی تھی کہ اس دوران واٹر پمپ میں کرنٹ آگیا جس سے اسے بجلی کا شدید جھٹکا لگا اور وہ بے ہوش ہو کر گر گئی، متاثرہ خاتون کو فوری طور پر ابتدائی طبی امداددی گئی لیکن وہ جانبر نہ ہو سکی اور موقع پر ہی زندگی کی بازی ہار گئی، متوفیہ کونماز جنازہ کے بعد آبائی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا۔

متعلقہ عنوان :

بھکر میں شائع ہونے والی مزید خبریں