ڈپٹی کمشنر کا سپیشل ایجوکیشن سینٹر کا دورہ،اساتذہ وبچوں کی حاضری چیک کی

سینٹرز کی اپ گریڈیشن کیلئے سفارشات حکومت کوبھجوائی جائیں گی، بلال حیدر

بدھ 22 فروری 2017 23:27

بھکر۔22 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 فروری2017ء)ڈپٹی کمشنر سید بلال حیدر نے کہاہے کہ ضلع میں قائم سپیشل ایجوکیشن سینٹرز کی اپ گریڈیشن کیلئے حکومت پنجاب کو سفارشات ارسال کی جائیں گی تاکہ ان سینٹرز میں زیر تعلیم خصوصی بچے مڈل کے بعد حصول تعلیم کا سلسلہ انہی سینٹرزمیں جاری رکھ سکیں، انہوں نے یہ بات گورنمنٹ سپیشل ایجوکیشن سینٹربھکر کے معائنہ کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہی،اس موقع پر ہیڈماسٹر سپیشل ایجوکیشن سینٹر محمد سعید اللہ خان اورہیڈماسٹر گورنمنٹ انسٹیٹیوٹ فارسلولرنرز عرفان عارف بھی موجودتھے،ڈپٹی کمشنر نے سپیشل ایجوکیشن سینٹر میں ٹیچنگ سٹاف کی کمی پوری اورخصوصی بچوں کیلئے ٹرانسپورٹ کی سہولیات میں اضافہ کیلئے بھی اقدامات کرنے کی یقین دہانی کرائی،انہوں نے سپیشل ایجوکیشن سینٹر میں اساتذہ اوربچوں کی حاضری چیک کی اور زیر تعلیم بچوں کیلئے ماہانہ وظیفہ ودیگر تدریسی سہولیات کاتفصیلی جائزہ لیتے ہوئے سپیشل ایجوکیشن سینٹر اورانسٹیٹیوٹ فارسلولرنرز کی انتظامیہ کو ہدایات جاری کیںکہ زیر تعلیم خصوصی بچوں کو حصول تعلیم میںموافق ماحول کی فراہمی پوری طرح برقرار رکھی جائے تاکہ وہ اپنی صلاحیتوں سے بھرپور استفادہ کرسکیں،ڈپٹی کمشنر نے سپیشل ایجوکیشن سینٹر میں مختلف کلاسز کامعائنہ بھی کیااورخصوصی بچوں سے گفتگو کی،انہوںنے گورنمنٹ انسٹیٹیوٹ فارسلولرنرز میں پانچویں اورآٹھویں جماعت کے امتحانی مرکز کا بھی معائنہ کیا اور امتحانی عمل کاتفصیلی جائزہ لیا۔

بھکر میں شائع ہونے والی مزید خبریں