پنجاب سکول ریفارمز روڈمیپ پر عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت

بدھ 22 فروری 2017 16:52

بھکر۔22 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 فروری2017ء) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل بھکر کریم بخش نے محکمہ تعلیم کے انتظامی افسران کو ہدایت کی ہے کہ ضلع میں پنجاب سکول ریفارمز روڈمیپ پر حسب ِاہداف عملدرآمد یقینی بنانے کیلئے کارکردگی کاعمدہ معیار برقرار رکھاجائے‘انہوں نے اس ضمن میں اسسٹنٹ ایجوکیشن افسران کو حکم دیا کہ مذکورہ روڈمیپ کے سلسلہ میں انتظامی امور کو نچلی سطح سے مربوط بناکر اچھی کارکردگی کیلئے مضبوط بنیاد فراہم کی جائے۔

(جاری ہے)

انہوں نے یہ ہدایات پنجاب سکول ریفارمز روڈمیپ کی ڈسٹرکٹ ریویو کمیٹی (ڈی آرسی) کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے جاری کیں۔اجلاس میں محکمہ تعلیم کے انتظامی افسران،ڈی ٹی ایس سی ہیڈ،ڈی ایم او اورایم ای ایز نے شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :

بھکر میں شائع ہونے والی مزید خبریں