نا مکمل کاغذات کی حامل گاڑیوں کو کسی صورت روڈ پر چلنے نہیں دیا جائے گا،شیخ ارشد حمید

جمعہ 17 فروری 2017 14:10

نا مکمل کاغذات کی حامل گاڑیوں کو کسی صورت روڈ پر چلنے نہیں دیا جائے گا،شیخ ارشد حمید
بھکر۔17 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 فروری2017ء) ڈسٹرکٹ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن آفیسر شیخ ارشد حمید نیکہا ہے کہ نا مکمل کاغذات کی حامل گاڑیوں کو کسی صورت روڈ پر چلنے نہیں دیا جائے گا ،ضلع بھر میں رکشہ ،موٹر کار اور دیگر مسافر گاڑیوں کی چیکنگ کا سلسلہ تسلسل کے ساتھ جاری ہے، فینسی نمبر پلیٹ کی حامل گاڑیوں کے خلاف بھی سخت کارروائی عمل میں لائی جارہی ہے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار شیخ ارشد حمید نے دوران چیکنگ صحافیوں سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے بتایا کہ ضلع بھر میں مختلف مقامات پر تسلسل کے ساتھ چیکنگ کا سلسلہ جاری ہے ،ٹوکن فیس،فینسی نمبر پلیٹ اور نامکمل کاغذات کی حامل گاڑیوں کو روڈ پر کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا، گاڑیوں کو تھانوں میں بند کرنے کے ساتھ ساتھ گاڑی مالکان کے خلاف بھی قانونی کارروائی عمل میں لائی جارہی ہے ۔

بھکر میں شائع ہونے والی مزید خبریں