نہروں کی بھل صفائی سے کاشتکاروں کی شکایات کا خاتمہ یقینی ہوجائے گا، ایکسیئن انہار

پیر 13 فروری 2017 15:01

بھکر۔13 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 فروری2017ء)نہروں کی بھل صفائی سے ٹیل کی زمینیں سیراب اور کاشتکاروں کی سرکاری پانی کے حوالے سے روزمرہ کی شکایات کا خاتمہ یقینی ہوجائے گا،بھل صفائی کا کام آخری مرحلہ میں داخل ہوچکا ہے۔ان خیالات کا اظہار ایکسئین انہار زاہد حسین مترو نے ضلع بھر کی نہروں پر جاری بھل صفائی کے کام کا اچانک دورہ کرنے کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

اس موقع پرسب ڈویژنل آفیسرانہار بھکر سب ڈویژن آفیسرمحمد سیف اللہ بھٹی، سب ڈویژن آفیسر نوتک سب ڈویژن ملک اختر حسین اعوان، سب ڈویژن آفیسر بخت سب ڈویژن تصدق حسین بھٹی،سینئر سب انجینئر چوہدری محمد ندیم اقبال بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

ایکسئین انہار نے بتایا کہ ضلع بھکر کی 17 نہروں نرسنگ،راجباہ،کمال تھہیم راجباہ،کلورکوٹ راجباہ،امین والاراجباہ،خانسرراجباہ م،محمود والاراجباہ،ساندھیاںراجباہ،گھگھی راجباہ،ترکھانی راجباہ،ون آر جھرکل ،حکم راجباہ،بہادر راجباہ،سردار راجباہ،خانسر راجباہ،نوتک راجباہ،لوسی راجباہ،شاہ عالم راجباہ پر حکومت پنجاب کے احکامات کی روشنی میں بھل کی صفائی کا کام زور و شور سے جاری ہے ،گورنمنٹ کنٹریکٹرز میرٹ کے مطابق معیار کو ہر حال میں یقینی بنانے کیلئے تمام تر اقدامات بروئے کار لائیں کسانوں کی سہولیات پر کسی بھی قسم کا کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے۔

بھکر میں شائع ہونے والی مزید خبریں