بھکر،دیہی سڑکوں کی بحالی و پختگی کے تین مراحل مکمل کیے جاچکے ہیں، چوتھا مرحلہ زیر عمل ہے ،ڈپٹی کمشنر کا سکیموں کا جائزہ

جمعہ 3 فروری 2017 22:38

بھکر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 فروری2017ء)خادم پنجاب رورل روڈز پروگرام (کے پی آر آرپی)کے تحت ضلع میں دیہی سڑکوں کی بحالی و پختگی کے تین مراحل مکمل کیے جاچکے ہیں اور اس پروگرام کے رواں چوتھے مرحلہ میں مزید دیہی سڑکوں کی بحالی و پختگی کی سکیموں پر عمدرآمد کے انتظامات زیر عمل ہیں ۔یہ بات ڈپٹی کمشنر سید بلا ل حیدر کو ایکسئین ہائی ویز ڈپارٹمنٹ کی طرف سے دی گئی بریفنگ میں بتائی گئی۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنرنے کے پی آر آرپی کے تحت ضلع میں اب تک مکمل کی گئی سڑکوں اور سالانہ ترقیاتی پروگرام کے تحت سڑکوں کی تعمیر پر مبنی جاری اور نئی سکیموں کا تفصیلی جائزہ لیا ۔انہوں نے سڑکوں کی جاری ترقیاتی سکیموں کی معیاری تعمیر و تکمیل کیلئے ضروری ہدایات جاری کیں اور کہا کہ تعمیراتی عمل کو تیز رفتاری سے تکمیل کی جانب بڑھایا جائے تاکہ عوام الناس کو ذرائع آمدورفت کی زیادہ سے زیادہ سہولیات بروقت میسر آسکیں ۔ڈپٹی کمشنر سید بلا ل حیدر نے ایکسئین ہائی ویز کو یہ بھی ہدایت کی کہ سڑکوں کی تعمیراتی سکیموں کی موقع پر نگرانی کی جائے اور اس ضمن میں انجینئرنگ سٹاف کی کارکردگی پر کڑی نظر رکھی جای

بھکر میں شائع ہونے والی مزید خبریں