بھکر، بورڈ امتحان میںرزلٹ کی بہتر ی کیلئے سکولوں میں ایگزایمرجنسی نافذ ہو گی ،ڈپٹی کمشنر سید بلال حیدر

جمعہ 3 فروری 2017 22:38

بھکر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 فروری2017ء)ڈپٹی کمشنر بھکر سید بلال حیدر کی ہدایات کی روشنی میں بورڈ کے امتحان میں رزلٹ کو بہتر بنانے کیلئے سکولوں میں ایگزایمرجنسی کے نفاذ کویقینی بنایا جائے ۔یہ بات چیف ایگزیکٹوآفیسر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھا رٹی محمد مسعودندیم نے مختلف سکولوں کے دوہ کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ ضلع بھکر کے تمام سرکاری سکولوں میں امتحانات کے سلسلہ میں ایگزایمرجنسی کے نفاذ کے احکامات جاری کردیئے ہیں ، امتحانات میں بہترین نتائج کے حصول کیلئے نویں دسویں ، ایف اے اور ایف ایس سی کی کلاسوں کیلئے تین ماہ کیلئے ایگز ایمرجنسی کے نفاذ کا حکم دے دیا گیا ایگز ایمرجنسی کے تحت طلباء کو ان مضامین کی تیاری کروائی جائیگی جس میں وہ کمزور ہیں اور اس کیساتھ ساتھ ان ذہین طلبا کی کمزوریوں اور غلطیوں کو دور کیا جائیگا ، اور ان کی موک امتحانات کے ذریعے تیاری کروائی جائے گی تاکہ طلباء بورڈ میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پوزیشن حاصل کر سکیں ، اس سلسلہ میں جملہ مردانہ ، زنانہ سکولوں کے ہیڈ ٹیچرز کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ سکولوں میں اس سلسلہ میں سکول ٹائم سے پہلے زیرو پیریڈ اور سکول ٹائم کے بعد ایک گھنٹہ اضافی بچوں کیلئے مختص کریں اور طلباء کے تعلیمی مسائل کو حل کریں اور اہم مضامین کی تیاری کروائیں ، انہوں نے مزید کہاکہ دوران وزٹ سکولوں میں ایگزایمرجنسی کوچیک کیا جائے گا

بھکر میں شائع ہونے والی مزید خبریں