بھکر، ایجوکیشن اتھارٹی کا اجلاس ، یوم یکجہتی کشمیر کے سلسلے میں کنونشن کے انعقاد کو حتمی شکل دی گئی

جمعہ 3 فروری 2017 22:38

بھکر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 فروری2017ء)یوم یکجہتی کشمیر کو پورے جوش وجذبہ کیساتھ منانے کیلئے چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی ضلع بھکر ملک مسعود ندیم کی سربراہی میں انکے آفس میں اجلاس منعقد ہواجس میں ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر خضر حیات خان بلوچ ہیڈ ماسٹر گورنمنٹ ہائی سکول کلورکوٹ ملک امیر محمد جوئیہ ہیڈ ماسٹر کہاوڑ کلاں چوہدری رضوان احمد، سینئر ہید ماسٹر چک نمبر67ایم ایل ظفر اللہ خان نیازی، ہیڈ ماسٹر گورنمنٹ ہائی سکول منڈی ٹائون ملک ظفر عباس بھڈوال ، سینئر ہیڈ ماسٹر ہائی سکول جنڈانوالہ محمد سلیم چوہان ، سینئر ہیڈ ماسٹر ہائیر سکینڈری سکول ڈھانڈلہ چوہدری مقصود اختر،سینئر ہیڈ ماسٹر ایم سی ہائی سکول بھکر حافظ عبد الواحد ، ہیڈ ماسٹر سی ٹی ٹی ایم ہائی سکول بھکر محمد ابراہیم، اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایڈمن محمد سلیم کاظمی ، پرائیویٹ سکول ایسوسی ایشن کے صدر محمد سرور شہریار، چیئرمین ، حفیظ الرحمن حفیظ، میڈم غزالہ یعسوب ، زبیر اعوان ، رستم علی ساقی ، نوید احسن، چوہدری محمود صادق، افتخار احمدموجود تھے، اجلاس میں پانچ فروری کوگورنمنٹ ماڈل ہائی سکول بھکر میں یوم یکجہتی کشمیر کے سلسلے میں منعقد ہونیو الے کنونشن کے انعقاد کو حتمی شکل دی گئی کنونشن میں مختلف سرکاری و پرائیویٹ سکول کے طلباء کے علاوہ سرکاری افسران ،سیاسی سماجی شخصیات این جی اوز کے نمائندوں اور اساتذہ سمیت مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے افراد شرکت کرینگے کنونشن میں یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے مسئلہ کشمیر کو عالمی سطح پر اجاگر کرنے کیلئے تقاریر نغمے ، ترانے ، ٹیبلو شو پیش کیے جائیںگے اس کے علاوہ شہر میں یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے مختلف سلوگن والے بینر اور پوسٹر بھی آویزاں کیے جائیںگی

بھکر میں شائع ہونے والی مزید خبریں