بین الصوبائی مویشی چور گینگ کے پانچ ارکان گرفتار، مویشیوں سمیت ہائی لیکس ڈالہ اور رکشہ برآمد

منگل 31 جنوری 2017 22:25

بھکر۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 31 جنوری2017ء) تھانہ دلیوالہ پولیس نے کارروائی کرکے بین الصوبائی مویشی چور گینگ کے پانچ ارکان گرفتارکرکے مویشیوں سمیت ہائی لیکس ڈالہ اور رکشہ برآمدکرلیا ۔تھانہ دلیوالہ پولیس کے ایس ایچ او محمد فاروق احمد خان نے اپنی تعیناتی کے پہلے ہی ماہ میںبڑی کارووائی کرتے ہوے بین الصوبائی مویشی چوروں کے گینگ کے تمام افراد کو حراست میں لے لیا ۔

اور ان کے قبضہ سے چوری کیے گئے پانچ لاکھ مالیت کے جانور بھی برآمد کرلیے ۔مویشی چور گینگ مویشی چوری کے متعدد مقدمات میں پولیس کو مطلوب تھا جن میں ساجد حسین ،،محمد اخلاق ،محمد عمران ،محمد وسیم اور دیگر شامل ہیں جو پنجاب کے دیگر علاقوں سے بھی مویشی چوری کرتے اور بھکر میں فروخت کرتے تھے ،اس بار بھی مویشی چور گینگ کے پانچ افراد چوری کیے گیے جانور فروخت کر رہے تھے کہ تھانہ دلیوالہ پولیس کے ایس ایچ او محمد فاروق احمد خان نے فوری طور پر ایکشن لیتے ہوے پانچ ،ملزمان کو گرفتار کر لیا اور ان کے قبضہ سے پانچ لاکھ مالیت کے جانوروں سمیت ایک ہائی لیکس ڈالہ اور چنگ چی رکشہ بھی برآمد کر لیا اور مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے ۔

(جاری ہے)

مویشی چوری گینگ کے ملزمان کے علاقہ میں مویشی چوری کے واردتوں میں بے پناہ اضافہ کرتے ہوے لوگوں کی رات کی نیندیں حرام کر رکھی تھیں جنکی گرفتاری کے بعد عوام نے سکھ کا سانس لیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :

بھکر میں شائع ہونے والی مزید خبریں