عوام الناس کے مسائل کے حل میں غفلت اورتاخیر کو قطعاًبرداشت نہیں کیا جائے گا،ڈپٹی کمشنر

منگل 31 جنوری 2017 22:24

بھکر۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 31 جنوری2017ء)ڈپٹی کمشنر سید بلال حیدر نے کہاہے کہ عوام الناس کے مسائل کاترجیحی بنیادوں پر حل یقینی بناکر ان کو بھرپور ریلیف کی فراہمی تمام سرکاری محکمہ جات کی اولین ذمہ داری ہے جس کی تکمیل میں غفلت اورتاخیر کو قطعاًبرداشت نہیں کیا جائے گا۔انہوں نے یہ بات اپنے دفتر میں عوامی مسائل سنتے ہوئے کہی۔

(جاری ہے)

یاد رہے کہ ڈپٹی کمشنر نے عوامی مسائل سننے کیلئے روزانہ دن بارہ سے دوبجے تک دوگھنٹے کا وقت مقرر کیاہے۔انہوںنے عوامی مسائل پر مبنی درخواستیں وصول کیں اوران مسائل کے حل کیلئے متعلقہ محکموں کے سربراہان کو احکامات جاری کیے۔ڈپٹی کمشنر نے سرکاری محکموں کے دفاتر میں عوام کیلئے آسان رسائی یقینی بنانے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے افسران کو ہدایت کی کہ عوامی مسائل کے بلاتاخیر حل کو یقینی بنایاجائے اورعوام کو انتظار کی زحمت سے دوچار نہ کیاجائے۔

بھکر میں شائع ہونے والی مزید خبریں