لاری اڈا دلیوالہ روڈ کو مکمل فعال کیاجائے گا،وائس چیئرمین چوہدری طاہر

منگل 31 جنوری 2017 22:24

بھکر۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 31 جنوری2017ء)میونسپل کمیٹی دریاخان کے اجلاس میں جنرل بس سٹینڈ کوفوری طور پر فعال کرنے کی منظوری اور چلڈرن پارک کی ایم بی کے مطابق حوالگی کا فیصلہ کیا گیا جبکہ رکشہ سٹینڈ کیلئے بھی تجاویز پر غور کیا گیا، میونسپل کمیٹی دریاخان کے گذشہ روز ہونے والے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ لاری اڈا(جنرل بس سٹینڈ) دلیوالہ روڈ کو مکمل فعال کیاجائیگا اور تمام پبلک ٹرانسپورٹ یکم فروری سے لاری اڈا پر جانے کی پابندی ہوگی وائس چیئرمین میونسپل کمیٹی دریاخان چوہدری طاہر فورمین نے میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ اجلاس میں کئے گئے فیصلہ کے مطابق قبرستانوں کی چاردیواریاں مکمل اور صفائی کابہتر انتظام کیاجائیگا لاری اڈا کو یکم فروری سے مکمل فعال کیاجارہا ہے اور بین الاضلاعی روٹس پر چلنے والی ٹرانسپورٹ کو باقاعدہ سٹینڈ دیئے گئے ہیں، مزید اجلاس میں فیصلہ کیاگیا ہے کہ چلڈرن پارک دریاخان کو ایم بی کے مطابق حوالہ کیاجائے اور اس کے انتظامات میں کسی قسم کی کوئی کمی و کوتاہی برداشت نہیں کی جائیگی شہر میں مختلف مقامات پر قائم غیر قانونی رکشہ سٹیڈز کو ختم کرنے کا فیصلہ کیاگیا ہے مناسب سٹینڈ کیلئے مختلف تجاوزیر پر غور کیا گیا ہے پہلے مرحلے میں چونگی نمبر 5،پنجگرائیں روڈ ،لکڑمنڈی،میزائل چوک اور قینچی موڑ پربیرون شہر جانیوالے رکشے کھڑے ہوسکیں گے۔

بھکر میں شائع ہونے والی مزید خبریں