بھکر،گورنمنٹ ایلیمنٹری سکول سوہے والا میں سالانہ محفل نعت کا انعقاد

پیر 30 جنوری 2017 23:32

بھکر۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 جنوری2017ء)گورنمنٹ ایلیمنٹری سکول سوہے والا میں سالانہ محفل نعت کا انعقاد ہوا جس میں سالانہ امتحانات میں پوزیشن ہولڈر بچوں میں انعامات تقسیم کئے گئے، تفصیل کے مطابق دریاخان کے نواحی علاقہ گورنمنٹ ایلیمنٹیری سکول سوہے والہ میں سالانہ محفل نعت کا پروگرام منعقد کیا گیا جس میں سالانہ امتحانات پوزیشن ہولڈر طلباء و طالبات میں انعامات تقسیم کئے گئے ، اس موقع پر ہیڈ ماسٹر سکول محمد وسیم سجاد نے اپنے خطاب میں کہا کہ سوہے والہ ایک پسماندہ ترین علاقہ ہے ، اس قسم کے پرو گرام کا انعقاد کرانا میری اور میرے جملہ سٹاف کی کامیابی ہے، انہوں نے کہا کہ بچے کسی بھی قوم کا مستقبل ہوتے ہیں ،کم وسائل کے باوجود ہم ادارے کو مضبوط کرنے کی کوشش میں شب و روز کوشاں ہیں ، انہوں نے اہل علاقہ سے بھی درخواست کی کہ ایلیمنٹر ی سکول سوھے والہ کو مزید مضبوط بنانے میں ہمارے ساتھ تعاون کریں ، اس موقع پر چئیر مین یونین کونسل چک نمبر 6TDAملک محمد نواز بلال ، ڈاکٹر محمد ارشد ، ڈاکٹر محمد خان سوہا، ملک قیوم سوہا اور معززین علاقہ کی کثیر تعداد موجود تھی ، محفل کے آخر پر پوزیشن ہولڈر طلباء و طالبات میں ٹرافیاں تقسیم کی گئیں ۔

بھکر میں شائع ہونے والی مزید خبریں