ریسکیو بھکر کا یونین کونسل بہل میں بیسک لائف اینڈ فائر سیفٹی ٹریننگ کا انعقاد

جمعہ 27 جنوری 2017 22:44

بھکر۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 جنوری2017ء)ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر انجینئر نوید اقبال کی ہدایات پرریسکیو 1122 کی طرف سے یونین کونسل بہل بھکرمیں بیسک لائف اینڈ فائر سیفٹی ٹریننگ کا انعقاد کیا گیا جس میں دل و سانس کی مصنوعی بحالی،بہتے خون کو روکنے،فریکچر، مریضوں کی باحفاظت منتقلی اور آگ بجھانے کے رہنما اصول عملی طور پر سکھائے گئے اور ریسکیومحافظ کی 12افراد پر مشتمل کمیونٹی ایمرجنسی ریسپانس ٹیم یونین کونسل لیول پر رجسٹر کی گئی ،اس موقع پر ڈسٹرکٹ ایمر جنسی آفیسر انجینئر نوید اقبال نے کہا کہ روز مرہ ٹریفک حادثات میںبروقت طبی امداد سے قیمتی جانوں کو بچایا جا سکتا ہے، اس پر رجسٹر ریسکیو محافظ نے ریسکیو1122کے ساتھ مل کر کام کرنے کا عزم کیااور ریسکیو 1122کے اقدامات کو سراہا۔

بھکر میں شائع ہونے والی مزید خبریں