پولیس کا چھاپہ،چار ڈاکو گرفتار،اسلحہ برآمد

جمعرات 26 جنوری 2017 21:55

بھکر۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 جنوری2017ء) سرائے مہاجر پولیس نے چار ڈاکو گرفتارکرکے اسلحہ برآمد کرلیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز مخبر کی اطلاع پر5مسلح ڈاکولائیو سٹاک فارم کے جنگل میں ڈکیتی کی نیت سے چھپے ہوئے تھے،پولیس کو اطلاع ملی جس پر تھانہ سرائے مہاجر کی پولیس موقع پر پہنچ گئی، اور چار مسلح ڈاکوؤں کو اسلحے سمیت گرفتار کرلیا جبکہ ایک ڈاکو اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا ڈاکوؤں سے چار پستول،26کارتوس برآمدپولیس نے مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کردی ہیں۔

متعلقہ عنوان :

بھکر میں شائع ہونے والی مزید خبریں