تبدیل ہونیوالے ڈپٹی کمشنر کے اعزاز میں الوداعی تقریب کا انعقاد

بھکر سے اچھی یادیں لے کر جارہا ہوں، احمد مستجاب کرامت

منگل 24 جنوری 2017 23:30

بھکر۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 جنوری2017ء)پوسٹنگ ٹرانسفر سروس کا حصہ ہیں ، بھکر سے اچھی یادیں لے کر جارہا ہوں ، بھکر میں دوران سروس انجمن تاجران کا کردا راور تعاون مثالی رہا ،یہ بات بھکر سے تبدیل ہونیوالے ڈپٹی کمشنر احمد مستجاب کرامت نے مقامی ہوٹل میں صدر انجمن تاجران ضلع بھکر رانا محمد حنیف خاں کی طرف سے ان کے اعزاز میں دی جانیو الی الوداعی دعوت کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہی، اس موقع پر سینیٹر ظفر اللہ خان ڈھانڈلہ، ایڈیشنل ڈسٹرکٹ کمشنر حافظ احمد طارق، اسسٹنٹ کمشنر علی اختر سیف اللہ ، چیف ایگزیکٹوڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی محمد مسعود ندیم ، یو سی چیئرمین ضیاء اللہ ڈھانڈلہ ، ڈسٹرکٹ واٹر مینجمنٹ آفیسرمحمداکرم خان نیازی ،رانا محمد طاہر، سابق ای ڈی او کمیونٹی ڈویلپمنٹ محمد شاہد رانا، رانا خورشید احمد ایڈووکیٹ ، انجمن تاجران کے جنرل سیکرٹری ملک عاشق کھوکھر، راہنما مسلم لیگ رانا گل خان ، شیخ محمد عبد اللہ ، رائو محمد افضل اور ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے میڈیا فوکل پرسن یونس اولکھ بھی موجود تھے، احمد مستجاب کرامت نے کہا کہ میں بھکر میں تھوڑا عرسہ رہا لیکن میری اس شہر سے اتنی یادیں وابستہ ہو گئیں ہیں کہ میں جہاں بھی رہوں گا بھکر سے ملنے والے پیار کو یاد رکھوں گا، انہوں نے کہا کہ محرم ہو ، ماہ رمضان ہو یا لا اینڈ آرڈر کا مسئلہ ہو انجمن تاجران نے میری بھرپو راہنمائی کی او رمیرا ساتھ دیا جس پر میں ان کا شکر گزار ہوں ۔

بھکر میں شائع ہونے والی مزید خبریں