منشیات فروش 40لٹر شراب سمیت گرفتار کر لیا گیا

ہفتہ 21 جنوری 2017 22:31

بھکر۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 جنوری2017ء) قریبی علاقہ اڈہ ڈھڈیانوالہ سے منشیات فروش 40لٹر شراب سمیت گرفتار کر لیا گیا۔

(جاری ہے)

تفصیل کے مطابق کلورکوٹ پولیس کی گشتی ٹیم سرکاری گاڑی پر سوار دوران گشت اڈہ ڈھڈیانوالہ والی پہنچی تو ایک شخص کو کھڑا دیکھاجو دو پلاسٹک کین لے کر کھڑا تھا، پولیس پارٹی کو دیکھ کر اس نے کین اٹھا کر بھاگنے کی کوشش کی، پولیس نے اسے مشکوک سمجھ کر پکڑلیا، ملزم نے اپنا نام محمد یونس ولد غلام فرید قوم ڈحڈی سکنہ ڈھڈیانوالہ بتایا، کین چیک کرنے پر ان میں 20-20لٹر شراب بھری ہوئی پائی گئی، ملزم کے خلاف تھانہ کلورکوٹ میں مقدمہ درج کرکے قانونی کارروائی شروع کردی گئی ہے ۔

متعلقہ عنوان :

بھکر میں شائع ہونے والی مزید خبریں