ادبی مقابلہ جات میں پھر گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج بھکر بازی لے گیا

جمعہ 20 جنوری 2017 18:22

بھکر۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جنوری2017ء)وزیر اعلیٰ ادبی مقابلہ جات ڈویژن لیول پر پھر گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج بھکر بازی لے گیا، مضمون نویسی میں دعا قمر سیکنڈ جبکہ کمیل برنی نے تیسری پوزیشن اپنے نام کرلی۔ انبالہ کالج سرگودھا میں وزیر اعلیٰ ادبی مقابلہ جات میں ڈویژن بھر سے کالجز کے طلباء و طالبات نے حصہ لیا۔

(جاری ہے)

اُردو مضمون نویسی انٹر لیول کے مقابلہ جات میں ادارہ طالبعلم کمیل برنی کلاس فرسٹ ایئر نے تیسری جبکہ پوسٹ گریجویٹ لیول مقابلہ جات میں ادارہ کی ہونہار طالبہ دعاقمر ایم اے اردو پارٹ ون نے دوسری پوزیشن حاصل کی۔

اس شاندار کامیابی پر عوامی سماجی تعلیمی حلقوں کالج سٹاف نے پرنسپل ادارہ پروفیسر دلدار حیدر خان لغاری ، صدر بزم فکر و فن پروفیسر اختر معاویہ اور جنرل سیکرٹری بزم فکر و فن پروفیسر ملک نصیر اعوان کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے نیک تمنائوں کا اظہار کیا ہے ۔

بھکر میں شائع ہونے والی مزید خبریں