چیئرمین ضلع کونسل بھکر کا ڈسٹرکٹ وٹرنری ہسپتال بھکر کادورہ ،انتظامی امور کا جائزہ لیا

بدھ 18 جنوری 2017 21:05

بھکر۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 جنوری2017ء)محکمہ لائیوسٹاف میں چاروں تحصیلوں کے تحصیل ہسپتال اور ضلع میں 48 وٹرنری ڈسپنسریاں جو کہ ضلع کونسل کے زیر اہتمام ہیں اور ان کی دیکھ بھال اور نگرانی چیئرمین ضلع کونسل بھکر کے ذمہ ہیں اس سلسلہ میں چیئرمین ضلع کونسل بھکر احمد نوازخان نوانی نے اچانک ڈسٹرکٹ وٹرنری ہسپتال بھکر کادورہ کیا، ان کے ہمراہ چیف آفیسر ضلع کونسل جاوید اقبال باجوہ بھی تھے، چیئرمین ضلع کونسل کو ہسپتال کے انچارج ایڈیشنل پرنسپل وٹرنری آفیسر ڈاکٹر غلام علی اور ان کے ہمراہ ڈاکٹر زبیر ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسر لائیوسٹاک بھکر نے جانوروں کے متعلق معلومات اور ان کی دیکھ بھال ویکسی نیشن پروگرام اورعلاج معالجہ اور ڈیلی آؤٹ ڈور کی سہولیات کے متعلق آگاہ کیا گیا، اس موقع پر چیئرمین ضلع کونسل نے اے آئی ٹی سنٹر کے دفتر کا بھی دورہ کیا اور ان کے کام کوسراہا اور ہسپتال کی تمام بلڈنگ اور مسائل کے متعلق بھی معلومات لی،اس موقع پر ڈاکٹر محمود اعجاز قادری صدر پنجاب لائیوسٹاک ایمپلائزایسوسی ایشن پنجاب نے بھی چیئرمین ضلع کونسل کو ملازمین کے بارے اور دیگر معلومات کے بارے چیئرمین کو آگاہ کیا جس پر چیئرمین ضلع کونسل احمد نواز نوانی نے ڈاکٹر غلام علی کو بھکر میںصحت مند گوشت کی فراہمی کوسراہااور بھرپور تعاون کا یقین دلایا اس موقع پر چیئرمین نے سٹور ادویات کو بھی چیک کی جس پر ادویات کی موجودگی اور تقسیم کو سراہا جبکہ صفائی کے سلسلہ میں عملہ کی تعریف کی اور ہر قسم کے تعاون کایقین دلایا۔

بھکر میں شائع ہونے والی مزید خبریں