در یا خان میں 1122کی تعمیر کا کام تیزی سے جاری

منگل 17 جنوری 2017 21:34

بھکر۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جنوری2017ء)در یا خان میںحلقہ 48کے ایم پی اے انعام اللہ خان اور نجیب اللہ لورز کے سرپرست اعلیٰ عرفان اللہ خان نیازی کی ذاتی کاوشوں سے 1122کی تعمیر کا کام تیزی سے جاری ہوگیا ہے، ایم پی اے انعام اللہ خان نیازی کی گرانٹ سے 1122دریاخان کیلئے دو عدد ایمبولینس ،فائر بریگیڈاور 30ملازمین کی تنخواہوں کیلئے گرانٹ جاری کردی گئی، دریاخان کے سماجی رفاحی حلقوں کے علاوہ میونسپل کمیٹی دریاخان کے چیئرمین منصور احمد خان وائس چیئرمین چوہدری طاہر فورمین،محمدسعید قریشی، چوہدری ملک جلال دین،نوید قریشی نے ایم پی اے انعام اللہ خان اور عرفان اللہ خان نیازی کے 1122منظور کرانے اور تعمیراتی کام شروع کرنے پر خراج تحسین پیش کیااور توقع ظاہر کی کہ ایم پی اے دریاخان بڑھتی ہوئی بے روز گاری کے خاتمہ کیلئے شہر کو فری ٹیکس زون قرار دلائیں گے۔

بھکر میں شائع ہونے والی مزید خبریں